Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان عراق سے تعاون برھانے کیلئے پرعزم

شائع 08 مئ 2020 03:22pm

 

فائل فوٹو

 

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عراقی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔  

وزیراعظم عمران خان نے متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے عراقی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے  مصطفیٰ الکاظمی کو عراق کا وزیر اعظم بننے پرمبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصطفی الکاظمی کی قیادت میں عراق میں اصلاحات ، قومی اتحاد اور ترقی کے اہداف کو مزید ترقی دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا پاکستان اور عراق کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک میں دو طرفہ تعاون کے مزید فروغ کے لیے مصطفیٰ الکاظمی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔